اٹلی میں سفارتی اور سیاسی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ روم میں معین فلسطین خاتون سفیرہ می کیلہ نے اطالوی پارلیمنٹ کے ارکان اور مختلف نمائندہ سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے بات چیت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سفیرہ نے اطالوی سیاسی رہ نماؤں سے ملاقاتوں میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کشی اور مسجد اقصیٰ کےخلاف صہیونی یلغار اور اس کے مضمرات پر تفصیلات سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی سفیرہ نے اطالوی رہنماؤں سے
بات چیت میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ عرب شہروں میں غیرقانونی یہودی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
می کیلہ نے اطالی سیاست دانوں پر زور دیا کہ فلسطینی ریات کی حمایت کے حوالے سے اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کریں اور پوری یورپ میں فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے آواز اٹھائیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی سفیرہ نے اطالوی پارلیمنٹ کے معتبر سیاسی دھڑوں لیگانورڈ، برائے اطالیہ اور فورا اطالیہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ قبل ازیں وہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں ڈیموکریٹک، سل پارٹی اور فائیو اسٹار پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔